فیصل آباد:شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری،راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

Published on July 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری،راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری‘ حویلی سے ڈاکوﺅں نے انہیں رسیوں سے باندھ کر لاکھوں مالیت کی 3 بھینس چھین لیں، فیکٹری سے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھاری مالیت کا سامان لے گئے 70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘سرراہ ڈاکوﺅں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی قیمتی سامان لوٹ لیا‘چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں مویشی دیگرقیمتی سامان چرا لیا‘تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ سوساں روڈ پر احتشام الرحمان پنجاب بنک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے کے لیے داخل ہوا تو 3رکنی ڈاکوﺅں نے اس سے 35ہزار کی نقدی، موبائل فونز وشناختی کارڈ چھین لیا، باوا چک میں ابوبکر امین کی فیکٹری سے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھاری مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا، تھانہ ساہیانوالہ کے چک 143 رب میں عنصر علی کی حویلی سے ڈاکوﺅں نے انہیں رسیوں سے باندھ کر لاکھوں مالیت کی 3 بھینس چھین لیں، 239 رب میں ڈاکوﺅں نے محمد انور سے نقدی وموبائل فون چھین لیا، 200 رب میں کانسٹیبل طاہر ندیم کی موٹرسائیکل بھی چھین لی گئی، 210 رب میں ڈاکوﺅں نے اسلم سے 32ہزار کی نقدی لوٹ لی، تھانہ ماموں کانجن کے چک 53/2 ٹکڑا میں شوکت سے نقدی وبچوں کے کھلونے چھین لیے، 197 گ ب میں چور عامر سعید کی موٹرسائیکل لے اُڑے، تاندلیانوالہ میں ناصر حسین کی 65ہزار مالیت کی تاریں چوری ہو گئیں، 623 گ ب میں چور لال اکبر کی حویلی سے 12لاکھ مالیت کی بھینس لے اُڑے، 509 گ ب میں ارشد کا قیمتی سامان چوری ہو گیا، سمندری میں احمد رضا کی موٹرسائیکل بھی چور لے اُڑے، 527 گ ب میں غزالہ کا قیمتی سامان بھی چوری ہو گیا، 103 رب میں مبشر حنیف کا موبائل ونقدی چور لے اُڑے، 61 ج ب میں سلیم اختر کا ٹرانسفارمر چوری ہو گیا، 240 رب میں محمد یوسف کی حویلی سے چور مویشی لے گئے، شالیمار پارک میں مہران اختر سے ڈاکوﺅں نے 85ہزار کی نقدی لوٹ لی، دکن پارک میں شہزاد ریاض کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے، 143 رب میں عنصر علی کے جانور چھین لیے گئے، مانانوالہ میں محمد عمران کے گھر سے چور 28تولے سونا، نقدی 18لاکھ لے اُڑے، ساندل کالج کے قریب عامر شہزاد کی حویلی سے بیل چوری ہو گیا، جناح پارک میں سکندر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، گرین ٹاﺅن میں شوکت کے گھر سے 95ہزار کی نقدی، 15تولے زیورات چوری ہو گئے، فیصل ہسپتال کے باہر محمد انور کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، گٹ والا میں بلال کی وائر کوائل چوری ہو گئی، گٹ والا پارک میں لیاقت علی کی موٹرسائیکل بھی چور لے گئے، کوہ نور میں حسن رضا کی موٹرسائیکل بھی چوری ہو گیا، گٹ والا پارک سے اعظم طارق کی 13لاکھ مالیت کی کار چور لے گئے، عبداللہ پور میں بلال صغیر کا موبائل فون چھین لیا گیا، کلیم شہید پارک میں حمزہ اصغر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، رحیم ٹاﺅن میں ثناءاللہ کی کار چور لے اُڑے، گلبرگ میں غلام محمد کی موٹرسائیکل بھی چور لے گئے، غلام محمد آباد میں سی بلاک سے محمد قمر کے گھر میں داخل ہونے والے چور 7تولے طلائی زیورات ونقدی لے گئے، اقبال سٹیڈیم میں عبدالقادر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، سول ہسپتال میں بشارت کی موٹرسائیکل بھی چور لے گئے، زرعی یونیورسٹی سے عبدالرشید کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی، ساڑھے 5تولے زیورات چوری ہو گئے، امین پور بنگلہ میں ریئس کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes