شو کی ریٹنگ میں تنزلی،چینل انتظامیہ نے کپل شرما کو پروگرام بچانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی

Published on April 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

   ممبئی (یواین پی )چینل انتظامیہ نے کپل شرما کو پروگرام بچانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین کپل شرما ساتھی اداکار سنیل گروور سے الجھنا مہنگا پڑگیا اور کئی اداکاروں کے شو کو چھوڑنے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ شو میں سنیل کی جگہ راجو شری واستو کو بھی کاسٹ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور شو مقبولیت میں کمی کے ساتھ ساتھ مالی طور پر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے تاہم چینل انتظامیہ نے بھی ریٹنگ کم ہونے کے بعد شو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔سونی ٹی وی انتظامیہ نے سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا کے ”دی کپل شرما شو“ کو چھوڑنے کے بعد ٹی آر پی ریٹنگ میں تنزلی اور بالی ووڈ شخصیات کے بائیکاٹ پر کپل شرما کو شو کو بچانے اور آن ایئر رکھنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes