کوٹرادھا کشن میں چھوٹی صنعتوں کی کالونی تعمیر کی جائے مقصود انجم کمبوہ

Published on April 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

کوٹ رادھا کشن ( یو این پی) معروف کالم نگار مقصود احمد کمبوہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹرادھا کشن میں چھوٹی صنعتوں کی کالونی تعمیر کی جائے تاکہ علاقہ کی ترقی و خوشحالی کا سلسلہ آگے بڑھ سکے انہوں نے کہا ہے کہ یہ پبلک کا دیرینہ مطالبہ ہے جو ابھی تک پورا نہیں ہو سکا علاقہ بھر کے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کے لئے کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لئے قرضے بھی جاری کئے جائیں جس طرح ماضی میں پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کے ذریعے جاری کئے گئے تھے انہوں نے کہا جس طرح آپ ٹیوٹا کے تحت سینکڑوں ہنر مند بنا رہے ہیں انکو کاٹیج انڈسٹری کے اجراء کے لئے مناسب قرضے دئیے جائیں تاکہ وہ اپنا ہلکا پھلکا کاروبار کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پال سکیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题