مہنگائی کی مجموعی شرح 15.67 فیصد تک پہنچ گئی

Published on March 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا پارہ پھر سے بلند ہونے لگا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 25 اشیا کے دام بڑھ گئے۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مجموعی پارہ 15.67 فیصد تک پہنچ چکا ہے، رواں ہفتے برائلر مرغی کی قیمتوں نے ٹرپل سنچری بھی مکمل کر لی اور فی کلو قیمت میں 23 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 302 روپے 8 پیسے تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ ہوا، اوسط فی کلو قیمت 466 روپے 95 پیسے پر پہنچ گئی، بیف 94 پیسے اور مٹن 5 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں کیلے 4 روپے 43 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ 78 پیسے، دہی ایک روپے 37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes