مون گارڈن کے مکین بے قصور ہیں ،عمران خان

Published on November 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

222
کراچی (یو این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مون گارڈن کے مکینوں کو بے قصور قرار دے دیا، کہا کہ کرپٹ مافیا سیاستدانوں کی ایماء پر کارروائی کررہی ہے، ایکشن عوام کے بجائے چائنا کٹنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کیا جائے۔عمران خان نے مون گارڈن کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کیا اورکہا کہ اس معاملے پر عوام کا کیا قصور ہے،کارروائی ان کیخلاف ہونی چاہیے جو چائنہ کٹنگ میں ملوث ہیں،عمران خان سندھ کا دورہ کرکے واپسی کیلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچے،جہاں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مافیا سیاستدانوں کی ایماء پر کام کررہے ہیں،جب تک پولیس غیر جانبدار نہیں ہوگی، قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن ہمارے دباوٴ کے بعد کرائے جارہے ہیں،ہم نے بلدیاتی الیکشن خیبرپختونخوا میں کرائے ورنہ پنجاب اور سندھ میں نہیں کرائے جاتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy