بیدیا ں روڈ پر صبح سویرے سلینڈر دھماکہ،دو افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Published on April 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

   لاہور ( یوا ین پی) )بیدیاں روڈ پر صبح سویرے وین میں سلینڈر دھماکہ ہو گیا جس کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہو گئی ۔دھماکے کی شدت سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بیدیا ں روڈ کے علاقے مانا والہ چوک پر کھڑی ایک وین میں اچانک سلینڈر دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔زخمی افراد کو امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا تاہم دو افراد زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 10سے 15زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ارد گرد کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچاجبکہ وین اور اس کے قریب کھڑی گاڑی بھی جل کر خاکستر ہو گئی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme