پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Published on April 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments


گیانا(یوا ین پی)ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد اب سجے گا 50 اوورز کا میدان، تین میچوں کا پہلا مقابلہ آج گیانا میں شیڈول ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ گیانا میں پاکستان ٹیم نے پریکٹس کی اور کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایا۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز اہم ہے ، جیتنے کی کوشش کریں گے۔۔ ٹی ٹوینٹی سیریز میں آرام کرنے والے محمد عامر ون ڈے میچز میں ان ایکشن ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اب تک سولہ سیریز کھیل چکی ہیں، 9 میں گرین شرٹس فاتح رہے اور چھ سیریز میں فتح نے ویسٹ انڈیز کے قدم چومے جبکہ ایک سیریز برابری پر ختم ہوئی۔سرفرازالیون کے پاس سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں رسائی کا سنہری موقع ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان نواسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ کالی آندھی کی چوراسی پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن ہے۔ قومی شاہین اگر تینوں ون ڈے میچز جیتے تو بنگلا دیش کو دھکیل کر نمبر سات ہو جائیں گے ، ورلڈ کپ دوہزار انیس میں صف اول کی آٹھ ٹیمیں براہ راست رسائی حاصل کریں گی، دو ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائنگ راونڈ کے بعد ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes