تحریک لبیک خیبر پختونخواہ کے امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی کے اعزاز میں افطار عشائیہ

Published on June 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments


جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) تحریک لبیک پاکستان نے تحریک لبیک خیبر پختونخواہ کے امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی ۔۔۔لاہور میں تحریک کے امیر عباس حنفی کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شفیق نے کہا کہ ہم 2018 کے ا اتخابات میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے بھر پور حصہ لیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں پر اپنے نمائیندے کھڑے کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریگی۔ ایم ایم اے سے اتحاد کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انکے اتحاد کا مقصد اسلام آباد ہے جبکہ ہم صرف اسلامی نفاذ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ یہ ملک گزشتہ ستر سالوں سے کرپشن کا شکار ہے وطن عزیز کی سرحدیں کمزور کردی ہیں۔ تحریک لبیک ملک کو کرپشن سے پاک کرے گی۔ ستر سالوں سے کام کرنے والی جماعتیں عوام میں وہ مقبولیت حاصل نہ کرسکیں جتنی تحریک لبیک کو عوام نے پذیرائی دی ہے تقریب سے سعودی عرب میں تحریک لبیک کے امیر ۔حمد اویس رضا قادری اور انجینئر محمد سجاد راو سیکریٹری جنرل جدہ نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme