پہلی خاتون کھلاڑی غیر ملکی کلب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

Published on April 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments


کراچی (یواین پی )قومی خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑی رشنا خان نے آسٹریلین کلب سے معاہدہ ہوگیا، وہ کسی بھی غیر ملکی کلب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویمن ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان کا آسٹریلیا کے ہاکی کلب کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ ہوا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ معاہدہ اعزاز کی بات ہے اور اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، وہ وطن واپسی پر ساتھی کھلاڑیوں کو سکھانے اور ان میں یہ تجربہ منتقل کرنے کی کوشش کریں گی۔قومی ٹیم کی گول کیپر نے آسٹریلیا میں کوچنگ کورس کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور بتایا کہ سینٹ جیارج رینڈوک کلب نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں جہاں وہ رواں سیزن مختلف ٹورنامنٹس میں کلب کی نمائندگی کریں گی۔
رشنا خان نے 2015 میں ہندوستان کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا اور اب تک چھ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔وہ آسٹریلوی کلب کی نمائندگی کے لیے 15 اپریل کو سڈنی روانہ ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog