ملک میں حکمرانوں کی اہلیت، صلاحیت اور وژن کا شارٹ فال ہے۔سراج الحق

Published on May 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت پی ٹی آئی کے دئیے گئے زخموں میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے عوام کو مرہم کی امید دلائی اور نمک پاشی شروع کر دی گئی نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک 75 سالوں سے آئی ایم ایف کی معاشی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ریکارڈ قرضوں کے ساتھ تمام ریکارڈ توڑ دئیے اتحادی جماعتوں کی حکومت اب تک اسی کا تسلسل ثابت ہو رہی ہے حکمران نئے ہوں یا پرانے،عوام کے لیے پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کا عذاب یکساں ہے وزیراعظم کا ہر گھرانے کو دو ہزار روپے دینے کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے 22 کروڑ عوام کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کر دیا گیا ہے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کو مفلوک الحال بنادیاہے۔ حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر عوام کو خوشحال بنانے کے جو بیانیے دے رہے ہیں،وہ سفید جھوٹ ہے۔ وزیراعظم نے بائیس کروڑ عوام کو در اصل دائیں دکھ کر بائیں ماری ہے۔ملک میں وسائل کا نہیں بلکہ حکمرانوں کی اہلیت، صلاحیت اور وژن کا شارٹ فال ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog