جمیکا کی 12 سالہ لڑکی یوسین بولٹ کے لئے خطرہ

Published on April 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments


جمیکا:(یو این پی) جمیکا کی بریانا لیسٹن نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جنہوں نے 200 میٹر دوڑ کا فاصلہ صرف 23 اعشاریہ 72 سیکنڈ میں طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ بریانا لیسٹن کی عمر صرف 12 سالہ ہے جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دینے کے بعد دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے ریکارڈ پر نظریں جما لی ہیں جنہوں نے 19.19 سیکنڈز میں 200 میٹر کا فیصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ بریانا لیسٹن نے 200 میٹر کی ریس صرف 23.72 سیکنڈز میں مکمل کر لی اور صرف 2 سیکنڈ کے فرق سے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہیں تاہم ماہرین کو قوی امکان ہے کہ انہوں نے جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ بریانا لیسٹن نے تین روز قبل اسی ایونٹ کی 100 میٹر کا فیصلہ 11.86 سیکنڈز میں طے کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog