دوسراعظیم الشان آل متھلانچل مسابقۃ القرآن الکریم کاانعقادبہت جلدکیاجائے گا مولانافاتح اقبال ندوی قاسمی

Published on April 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 994)      No Comments

ممبئی (یواین پی )صوبہ بہارکی شہرہ آفاق دینی درسگاہ،دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی شاخ مدرسہ چشمۂ فیض ململ کے زیراہتمام دوسراعظیم الشان آل متھلانچل مسابقۃ القرآن الکریم کاانعقادبہت جلدکیاجائے گا۔ اس کی اطلاع آل متھلانچل مسابقۃ القرآن کریم کے کنوینرمولانافاتح اقبال ندوی قاسمی نے اپنے پریس بیان میں دیا۔انہوں نے کہا کہ مدرسہ چشمۂ فیض ململ قرآن کی خدمت میں صوبہ بہارہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں ممتازاورمنفردشناخت رکھتاہے،یہاں ہمیشہ سے ہی قرآن کریم کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دی جاتی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں منعقدکئے جانے والے مسابقۃ القرآن الکریم میں یہاں کے طلبہ نمایاں کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں ۔مولاناندوی نے کہا کہ قرآن کریم کوصحت مخارج اورتجویدکے ساتھ پڑھنے نیز طلبہ میں قرآن کریم کی تلاوت میںشوق پیداکرنے کے لئے ہمیشہ داخلی سطح پرمسابقہ کااہتمام کرایاجاتارہاہے ۔2011 میں متھلانچل کی سطح پرپہلاعظیم الشان مسابقۃ القرآن الکریم کاانعقادکرایاگیاتھا جس میں پورے متھلانچل سے تقریبا40؍سے زائدمدارس کے طلبہ نے شرکت کی تھی اورمسابقۃ القرآن الکریم کاپروگرام بہت ہی کامیاب رہا تھا۔اسی کامیابی سے حوصلہ پاکرمسابقۃ القرآن الکریم کی انتظامیہ کمیٹی نے سرپرست مسابقہ مولاناوصی احمدصدیقی قاسمی مہتمم مدرسہ چشمۂ فیض ململ کی ہدایت پردوسراآل متھلانچل مسابقۃ القرآن الکریم کے انعقادکافیصلہ کیاہے ۔مسابقہ کے کنوینرمولاناندوی قاسمی نے تاریخ کی تعیین اورمسابقہ کے دیگراصول وضوابط پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ابھی اس سلسلہ کی مزیدمیٹنگیں ہونی ہیں جس میں مسابقہ سے متعلق تمام امورپرفیصلہ کیاجائے گاجہاں تک تاریخ کی تعیین کامسئلہ ہے توممکن ہے کہ یہ مسابقۃ القرآن الکریم اس سال کے اخیرمیں نومبرمہینہ کی کسی تاریخ میں منعقدکیاجائے گا انشاء اللہ ۔مولاناندوی نے کہاکہ پروگرام کی تیاری کاآغازکردیاگیاہے اوراس کی تیاریوں کے سلسلہ میں انشاء اللہ وقفہ وقفہ سے اخبارات اورسوشل میڈیاکے ذریعہ اطلاع دی جاتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes