فلم میں عکس بند ہونے والے سین صرف جھوٹ ہوتے ہیں، اداکارہ میرا

Published on September 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

ہم جب شوٹنگ کرتے ہیں تو ہم جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں اداکارہ کی گفتگو
فیصل آباد(یواین پی) اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم میں عکس بند ہونے والے سین صرف جھوٹ ہوتے ہیں فلم کی عکس بندی میں پیار محبت، لو اسٹوری یہ سب دکھایا جاتا ہے لیکن سب جھوٹ ہوتا ہے۔ ہم جب شوٹنگ کرتے ہیں تو ہم جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں لہذا آپ شوٹنگ کو حقیقی زندگی کے ساتھ نہیں جوڑ سکتے۔میں دس سال سے کہہ رہی ہوں کہ شوٹنگ کے دوران ہم صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ میں ایکٹنگ کرتی ہوں جس کا مطلب ہے جھوٹ بولتی ہوں۔دراصل اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ لاہور میں فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے اور عتیق الرحمان کے نکاح کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں نے ایک ساتھ شوٹ میں اکھٹے کام کیا تھا جس میں میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح کا سین بھی ریکارڈ کیا گیا اور عتیق الرحمان نے اسی فوٹیج کو شادی کی فوٹیج قرار دے دیا۔واضح رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔ تاہم اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے اداکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا۔ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا لہذاعدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog