خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی باتو ں میں کوئی صداقت نہیں طارق ربیعان

Published on April 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بهٹی ) ٹریفک پولیس کے مرکزی ترجمان کرنل طارق ربیعان نے کہا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی باتو ں میں کوئی صداقت نہیں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے ترجمان محکمہ ٹریفک پولیس نے ان امور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جو بیان سوشل میڈیا پر انکی جانب سے منسوب کیا گیا ہے وہ قطعی طور پر غلط ہے نہ ہی ادارے کی جانب سے خواتین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی کوئی بات کی گئی اور نہ ہی اس قسم کی خبر جاری کی گئی ہے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانا غلط ہے الربیعان نے مزید کہا کہ ادارے ٹریفک پولیس کی جانب سے مصدقہ خبریں اخبارات میں جاری کی جاتی ہیں جبکہ ادارے کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی نئے قوانین کے بارے میں لوگوں کو مطلع کیاجاتا ہے تارکین افواہوں پر توجہ نہ دیں خواتین کے لئے ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بارے میں ربیعان کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر ابھی تک کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی واضح رہے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہ میں کہا گیا تھا کہ مملکت میں آئندہ ماہ سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جائے گا اس حوالے سے افواہ میں ادارہ ٹریفک پولیس کے ترجمان طارق الربیعان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لئے درخواست گزار کی عمر کی حد 20 برس یا اس سے زائد ہونی چاہئے درخواست گزار خاتون کے سرپرست کی جانب سے لائسنس حاصل کرنے کیلئے تحریری اجازت نامہ ہو نا چاہئے افواہ میں مزید کہا گیا تھا کہ آئندہ ماہ شعبان سے خواتین کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع ہو جائیگا سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہ میں تمام باریکیوں کا خیال رکھا گیا تھا جو غلط اور مکمل طور پر بے بنیاد ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题