رمضان بازار حقیقی معنوں میں سہولت اور آسانی کی مثا ل رہنے چاہییں علی بہادر قاضی

Published on April 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ سستے رمضان بازار ضیاء شہید لائبریری کا دورہ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا کہ سستے رمضان بازار حقیقی معنوں میں سہولت،کفایت اور آسانی کی مثا ل رہنے چاہییں اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور نرخ بھی عام بازاروں سے کم رکھی جانے کی سہولت بھی لوگوں تک تواتر سے پہنچنی چاہیے عام صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جو پالیسی وضع کی گئی ہے اس پر ہر صورت عمل در آمد کو یقینی بنانے کے عمل کو جاری رکھا جائے سستے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کے سٹالوں پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین ریکارڈ کو مرتب کریں اور لوگوں کے ساتھ نرمی و محبت سے پیش آئیں۔اس موقع پر انہوں نے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ،کریانہ کاؤنٹر،گوشت کاؤنٹر،چینی کاؤنٹر،پھلوں و سبزیوں کے کاؤنٹر،آٹے کے سٹال سمیت دیگر اشیائے خورونوش کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سستے رمضان بازا ر میں آنے والے صارفین سے گفتگو بھی کی انہوں نے صارفین سے اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور نرخوں کے بارے میں بھی دریافت کیا صارفین نے سستے رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کے پھل و سبزیاں،کریانہ کی اشیاء کی فراہمی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا صارفین نے تمام سستے رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی کی وافر دستیابی پر بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کو کمپلینٹ سیل پر آنے والی شکایات پر فوری ایکشن،مانیٹڑنگ کے نظام،سستے رمضان بازاروں میں پارکنگ کی سہولت،سیکیورٹی کے انتظامات اور سستے رمضان بازاروں میں تواتر سے پھل سبزیوں،اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题