ن لیگ میں بغاوت، اہم ترین سینیٹر نثار محمد خان مستعفی

Published on April 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)ن لیگ کے سینیٹر نثار محمد خان نے حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہو کر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رویے کے خلاف مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ رضا ربانی کے مئوقف کی حمایت کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے سینٹر نثار محمد خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو پیش کر دیا۔ نثار محمد خان نے کہا کہ وہ حکومتی رویے سے نالاں ہیں،حکومت نے ایوان بالا کے افراد سے جو رویہ اختیار کیا ہے وہ درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے مئوقف کی تائید کرتے ہیں اور اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے احتجاجا کام چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب میں چیئرمین نہیں ہوں، سرکاری فائلیں مجھ تک نہ لائی جائیں آئینی طریقے سے ایوان کو چلانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن حکومت سینیٹ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کرنا نہیں چاہتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes