انیس صد سنتالیس میں الگ ہونیوالی 2بہنیں انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے کو مل گئیں

Published on June 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 702)      No Comments

کراچی (یواین پی) 1947میں الگ ہونے والی 2راجوڑی بہنیں انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے کو مل گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1947میں جنگ کے بعد علیحدہ ہونے والی 2راجوڑی بہنوں نے ایک دوسرے سے ملنے کی امید کبھی نہیں چھوڑی تھی اور آخر کار 70سال بعددونوں بہنوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے کو دیکھ ہی لیا۔ 90سال کے لگ بھگ دونوں بہنوں نے جیسے ہی ایک دوسرے کو دیکھا تو جیسے وقت تھم سا گیا ہو۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی فاطمہ(جن کے بال اب تک کالے ہیں) نے اپنی بڑی بہن قیصرو سے سوال کیا کہ تمہارے بال کیوں سفید ہوگئے؟دوسری جانب راجوڑی میں موجود بڑی بہن قیصرو نے فاطمہ کی جانب سے اس سوال پر صرف مسکراہٹ کا اظہار کیا جسکے بعد دونوں بہنیں زار و قطار رونے لگیں اور اپنے بچپن کی خوبصورت یادوں کا ذکر کرتی رہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy