کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل بارہویں دن بھی ہڑتال

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

777
کوئٹہ(یوا ین پی)کوئٹہ میںینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل بارہویں دن بھی ہڑتال ، جسکے باعث او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے مریض مشکلات کا شکار رہے، ینگ ڈاکٹرز نے پولیو مہم سے بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل بارہ دن سے ہڑتال پررہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے کوئٹہ کے سول اور بولان میڈیکل کملپیکس ہسپتال میں تمام او پی ڈیز کو تالے لگا دیئے۔ روزانہ او پی ڈیز میں آنے والے ہزاروں مریض علاج معالجہ کی سہولت سے محروم ہونے کے باعث پریشانی سے دو چار ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے جہاں ایک جانب او پی ڈیز آنے والے مریض متاثر ہو رہے ہیں وہیں آپریشن تھیٹرز میں بھی گزشتہ دو ہفتوں سے معمول کے آپریشن نہیں ہوئے۔ او پی ڈیز بند اور آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں کے معاملات ٹھپ ہو گئے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے اور 16 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes