سندھ ٹوئر ڈی سائیکل ریس میں حصہ لینے والے سائکلسٹ 13ہویں مرحلے میں ٹھٹھہ پہنچ گئے

Published on April 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)سندھ ٹوئر ڈی سائیکل ریس میں حصہ لینے والے سائکلسٹ بدین سے اپنے 13ہویں مرحلے میں ٹھٹھہ شہر پہنچے، سائکل ریس کا قافلہ بدین سے ہوتے ہوئے درگاہ بابو شاہ بودلو نزد بائی پاس ٹھٹھہ پہنچا جہاں طلبہ، اساتذہ اور شہریوں نے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر محمد شریف گجر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر جعفر حسین پنہور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نصیر میمن و دیگر محکموں کے افسران نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے۔ سندھ ٹوئر ڈی سائیکل ریس کے قافلے میں 45 سائکلسٹس موجود تھے اور شاہجہان مسجد روڈ سے ٹھٹھہ شہر کا دورا کرتے ہوئے اسپورٹس کامپلیکس پہنچے۔ ٹھٹھہ آمد پر سندھ ٹوئر ڈی سائیکل ریس کے 13ہویں مرحلے میں پہلی پوزیشن کراچی کے علی الیاس، دوسری پوزیشن حیدرآباد کے نعیم احمد، تیسری پوزیشن میرپور خاص کے حق نواز نے حاصل کی۔ اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سائکلسٹس کو پھولوں کے ہار اور نقد انعامات بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائیکٹر اسپورٹس حیدرآباد مخدوم ارشاد نے بتایا کہ حیدرآباد کے نعیم احمد نے 48 پوائنٹس سے اس وقت تک تمام مراحل میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی کے علی الیاس 44 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ کل 14ہویں اور آخری مرحلہ کیلئے سندھ ٹوئر ڈی سائیکل ریس میں حصہ لینے والے سائکلسٹ کراچی روانہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ ٹوئر ڈی سائیکل ریس کا انعقاد سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ اور سندھ سائکلنگ ایسوسیئشن کے تعاون سے کیا گیا ہے جبکہ ریس کی شروعات 2۔ اپریل 2017ء سے ضلع گھوٹکی سے ہوئی اور اختتام کل 16۔ اپریل 2017ء کو کراچی میں ہوگا۔

جئے سندھ محاذ کی جانب سے سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف20مئی کو دھرنے کا اعلان
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)جئے سندھ محاذ کی جانب سے سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف20مئی کو دھرنے کا اعلان،پنجاب غیر قانونی طور سندھ کا پانی اٹھا رہاہے ، سندھ میں بجلی، گےْس کی بدترین صورتحال پیدا ہوچکی ہے،ایسے خیالوں کا اظہار جےْے سندھ محاذ ضلع ٹھٹھہ مکلی میں اجلاس میں پارٹی چےْرمین ریاض علی چانڈیو، نواز شاھ باڈاء،جاویدناھیو، وقار میمن ،ایاز شیخ، نسیم شاہانی ، ریاض جتوئ اور دیگر نے کیا اجلاس میں کیا، انہوں نے مزید کہا کے پی پی پی اور وفاق کا جھگڑا پچھلے نو سالوں سے چل رہا ہے،پی پی پی نے سندھ میں کروڑوں کی کرپشن کی ہے،وفاق اور پیپلز پارٹی کے ڈامے میں سندھ کی عوام کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، اس وقت سندھ میں جان بھوج کر بجلی کا مسْلا بنایا گیا ہے، سندھ کی عوام کو بھاری بل بھیج کر اور بیس بیس گھنٹوں بجلی بند رکھ کر سندھ کی عوام کو ذہنی مریض بنا یا جارہا ہے،گیس اور معدنی وساےْل سندھ اور بلوچستان سے پیدا ہونے کے باوجود پنجاب پالیسی کے تحت سندھ اور بلوچستان کی عوام کو ہی اس سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کے پ پ پ کو لیڈر کی شکل میں عالمی مافیا کا بدمعاش مل گیا ہے جس کے طریقوں پر چل کر پیپلز پارٹی نے سندھ کے خزانوں اور سندھ کی زمینوں پر قبضے جما رکھے ہیں اور سندھ کی قیمتی زمینیں ملک ریاض جیسے سندھ دشمن لوگوں کو کوڑیوں کی قیمت میں فروخت کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے ذوالفقارآباد منصوبے کے نام پر سندھ کے لوگوں کے حقوق ہضم کرنے کے منصوبے بناےْ گےْ ہیں ، وفاق اور پیپلز پارٹی کی سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف 20مئ کودھڑنے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes