وزیراعظم نے منظوری دیدی، 17 دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں شروع

Published on December 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 697)      No Comments
111
پنجاب میں 10، سندھ میں 6اور کے پی کے میں سزائے موت کے 1قیدی کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں
اسلام آباد(یو این پی)وزیر اعظم نے سزائے موت کے دہشت گرد قیدیوں کو پھانسی کا حکم دے دیا ، اپیلیں مسترد ہونے والے سترہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں،سانحہ پشاور کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے مرتکب سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد کے احکامات دئیے تھے جس کے بعد وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دس ، سندھ میں چھ اور کے پی کے میں سزائے موت کے ایک قیدی کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں ، وزیر اعظم نے ان تمام دہشتگردوں کی سزاؤں پر فوری عملدارآمد کا حکم دیدیا ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes