گجرات میں حوا کی بیٹی کو پسند کی شادی کی خواہش پر اپنوں نے تیل چھڑک کرآگ لگا دی

Published on April 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments


گجرات (یو این پی) گجرات میں ایک بار پھر حوا کی بیٹی عزت بچانے کے لئے اناکی  بھینٹ چڑھا دی گئی۔پسند کی شادی کی خواہش پر اپنوں نے تیل چھڑک   کرآگ لگا دی ۔ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔انسانیت سوز واقعہ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ سوک کلاں میں  پیش آیا۔ حقیقی  نانا اور اہلحانہ نے 22سالہ ماریہ کو زندہ جلا ڈالا ۔ماریہ آگ میں  جلتی رہی اور حقیقی ماں۔ماموں اور بھائی سمیت دیگر دیکھتے رہے ۔اپنےلخت جگر کا خیال آیا تو  اسے عزیز بھٹی شہید اسپتال پھر برن یونٹ  کھاریاں لے جایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔زندگی سے جنگ لڑتی ماریہ نے مرنے سے پہلے گفتگو کی ۔اور اپنے اوپر ظلم کی داستان سنائی۔دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔  ڈی پی او سہیل ظفر  کا کہنا ہے ماریہ کے نانا سراج سمیت تمام ملزمان زیر  حراست ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog