انڈس لائف اچیومنٹ ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب ”آج “پلاک میں ہوگی؛ کامران حیات

Published on May 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

لاہور(یواین پی) انڈس لائف اچیومنٹ ایوارڈزاور میوزیکل شو کی رنگا رنگ تقریب آج پلاک میں ہوگی جس میں فنکار پرفارم کرینگے ملکی و غیر ملکی افرادسمیت نامور سیاسی رہنماوں کے علاوہ پولیس آفیسرز ،پاک آرمی آفیسرز مہمان خصوصی ہونگے ان خیالات کا اظہار پروڈیوسرو انٹر نیشنل پروموٹر کامران حیات نے یواین پی سے کیا اس موقع پہ مینجنگ ڈائریکٹر کاماری ایڈ،ارم کامران ، اکرام بیگ،نعیم گل یوسف زائی اور وحید اقبال بھی موجود تھے انہوں نے مزید بتایا کہ لائف اچیومنٹ ایوارڈز کا مقصد شوبز سے منسلک افراد کی خدمات کا اعتراف اورحوصلہ افزائی ہے ہم نے ایوارڈز دینے کے پرجیکٹ ایک دہائی قبل شروع کیا تھا الحمدللہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے آج کی رنگا رنگ تقریب میں گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes