سی پیک بارے بھارت کے خدشات مسترد

Published on April 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 614)      No Comments


بیجنگ:(یو این پی) چین نے سی پیک بارے بھارت کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کا کشمیر تنازع سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ نئی دہلی کو ’’ون بیلٹ ون روڈ ‘‘ پراجیکٹ می خوش آمدید کہا جائے گا ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ’’ون بیلٹ روڈ‘‘ سربراہی کانفرنس کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہاں بھارتی وزیر موجود نہیں ہیں تاہم بھارت بھی اس سربراہ کانفرنس کی نمائندگی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی نمائندے، بھارتی بزنس کمیونٹی اور فائنشنل کمیونٹی کو اس سربراہی کانفرنس میں خوش آمدید کہیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ ہونے والی اس سربراہی کانفرنس میں 28 صدور اور وزراء کے حصہ لینے کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ تمام شرکاء کے لئے یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرے گا اسی لئے ہم اس پراجیکٹ میں بھارت کی بھی شمولیت کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مقصد صرف اقتصادی ہے یہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی غرض رکھتا ہے جبکہ یہ براہ راست سیاسی یا سرحدی تنازعے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مسئلہ کشمیر کا تعلق ہے چین کا موقف اس حوالے سے پہلے والا ہی ہے کہ دونوں ہمسایہ ملکوں پاکستان اور بھارت کو یہ مسئلہ باہمی مذاکرات سے حل کرنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes