فیصل آباد (یوا ین پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا اپنا برانڈ یوٹیلٹی بناسپتی ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سے غائب ہو چکا ہے جسکی وجہ سے صارفین سستے گھی سے محروم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار طبقے سے یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود واحد نعمت بھی چھین لی گئی ہے۔یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بناسپتی گھی کی کھپت پوری کرنے کے پیش نظر یوٹیلٹی بناسپتی گھی کی تیاری کے ٹینڈر گھی تیار کرنے والے ملک کے 9 بڑے کارخانوں کو دئیے گئے، جنہوں نے قیمت بڑھانے کی سفارش کی، اضافے کی سمری کو وزیر اعظم نے مسترد کر دیا جبکہ دوسری جانب گھی تیا رکرنے والی ملوں نے پرانی قیمتوں پر گھی بنانے سے انکار کر دیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز انچارج کا کہنا ہے کہ گھی نہ ہونے کے باعث 40 فیصد سیل کم ہو گئی ہے۔شہریوں نے بلند بانگ دعوے کرنے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔