بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کر محنت کش نوجوان جانبحق

Published on March 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

بورے والا(یواین پی)چھت پر کام کرتے ہوئے بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کر محنت کش نوجوان جان بحق،جانبھق نوجوان دو معصوم بچوںکا باپ تھا،واپڈا کو لٹکتی تاروں کی شکایت کے باوجود تاروں کو درست نہ کیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ اڈا ڈلن بنگلہ پر مقامی محنت کش نوجوان فیاض احمد اپنی چھت پر کام کررہا تھا کہ چھت کے اوپر سے لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کر کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جانبھق ہوگیا جانبحق نوجوان دو معصوم بچونکا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا علاقہ مکینوں کے مطابق یہ ہائی وولٹیج تاریں کافی عرصہ سے چھتوں پر لٹک رہی ہیں جسکی شکایت متعدد بار واپڈا کو کرچکے ہیں لیکن کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes