چقندر کا جوس پینے سے دماغ تروتازہ اور جوان رہتا ہے، ماہرین صحت

Published on April 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی) نارتھ کیرولینا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ چقندر کا جوس پینے سے دماغ تروتازہ اور جوان رہتا ہے۔ تحقیق نارتھ کیرولینا میں واقع ویک فاریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے کا کہنا ہے کہ اگر ورزش اور جاگنگ سے قبل چقندر کا رس پیا جائے تو اس سے دماغ کے بعض حصے بہت مضبوط اور سرگرم ہوجاتے ہیں جب کہ چقندر کا مستقل استعمال دماغ کو جوان اور توانا رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنے خاندان میں ڈیمنشیا اور دماغی امراض کی تاریخ رکھنے والے افراد بھی اس سے اپنے دماغ کو بچاسکتے ہیں۔ چقندر کا رس ورزش کے ساتھ مل کر دماغ پر کچھ ایسا ہی مثبت اثر ڈالتا ہے کہ وہ بہت حد تک نوجوانوں کے دماغ سے مشابہ ہوجاتا ہے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes