معروف سنگر، سوشل ایکٹیوسٹ مومنہ مستحسن کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات

Published on April 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) معروف نوجوان سنگر، سوشل ایکٹیوسٹ مومنہ مستحسن نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔مومنہ مستحسن نے نوجوان لڑکیوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مہارت سکھانے کیلئے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری پروگرام “آئی سی ٹی فار گرلز” کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام پاکستانی خواتین کو صحیح معنوں میں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوں گے -انوشہ رحمن نے کہا کہ آئی سی ٹی فار گرلز، پروگرام، ہماری معاشرتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت بچیاں کوڈنگ اور کمپیوٹنگ کی مہارت حاصل کر کے گھر بیٹھے، آن لائن باعزت روزگار کما سکتی ہیں وہ گھر والوں پر بوجھ بننے کی بجائے ان کی کفالت کر سکتی ہیں جس سے نہ صرف ان کی انکم میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题