محکمہ ورکس اےْنڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے درجنوں ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب مکلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Published on April 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) محکمہ ورکس اےْنڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے درجنوں ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب مکلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کی منظوری کے لےْ سندھ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق محکمہ ورکس اےْنڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے عملے ، امداد تنیو ، امیر منگسی اور دیگر ملازمین کا مکلی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں خطاب کرتے ہوےْ انہوں نے کہا کے محکمہ ورکس اےْنڈ سروسز ڈپارٹمنٹ میں ٹیکنیکل اسٹاف کی کبھی بھی محکمہ جات ترقی نہیں کی جاتی ، ہمیں بھی دوسرے ڈپارٹمنٹوں کی طرح ڈپارٹمینٹل ترقی دی جاےْ اور ہمیں گریڈیشن ،ٹاےْم اسکیل اور دیگر مراعات دی جاےْیں، انہوں نے مزید کہا کے ہمارے مطالبات کی منظوری کے لیےْ سندھ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طلباء اور طالبات کا ای، ڈی، او، آفیس کے سامنے احتجاج
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں سرکاری اسکولون استاذہ کی غیر حاضری کے سبب بابھرہ موری گاوں کے اسکول کے طلباء اور طالبات کا ای، ڈی، او، آفیس کے سامنے احتجاج، گاوں کے اسکول میں استادزہ دینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بابھرہ موری اسٹاپ کے پراےْمری اسکول کے طلباء اور طالبات کا ای ،ڈی، او آفیس مکلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں طلباء اور طالبات کا کہنا تھا کے ہمارے اسکول میں استاذہ کی مکمل غیر حاضری کے سبب ہماری تعلیم متاثر ہورہی ہے، ای،ڈی،او اور دیگر افسران شہروں کے اسکولوں میں وزٹ کرتے رہتے ہیں مگر دیہاتوں کے اسکولوں میں ایک وزٹ بھی نہیں کرتے جس کے باعث ہمارے اسکول میں مقرر استاذہ نہیں آتے ،مظاہرے میں طلباء اور طالبات نے حکومت سندھ، وزیرِ تعلیم، اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے ہمارے اسکول میں فرض شناس استاذہ کو مقرر کیا جاےْ تاکے ہماری تعلیم متاثر ہونے سے بچ سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog