بورے والہ، جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والے دو فیکٹریوں پر چھاپہ،دو افراد گرفتار

Published on September 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

Hand-300x224
فیکٹریوں میں جعلی اور غیر میعاری گرم مصالحہ جات ، بریانی مصالحہ ، سرخ مرچیں اور دیگر فوڈ آئٹم تیار کئے جا تے تھے
بورے والا(یواین پی)عوام الناس کو ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کی حکومت پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کا ڈی ایس پی اور محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والے دو فیکٹریوں پر چھاپہ ،نیشنل برانڈ کے مصالحہ جات سرخ مرچیں اور دیگر فوڈ آئٹم کی بھاری مقدار قبضہ میں لے لی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد نے ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار سندرانہ اور محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ مجاہد کالونی تاج پارک کی گلی نمبر 4میں مصالحہ جات تیار کرنے والی دو فیکٹریوں پر چھاپہ مارا تو دونوں فیکٹریوں میں جعلی اور غیر میعاری گرم مصالحہ جات ، بریانی مصالحہ ، سرخ مرچیں اور دیگر فوڈ آئٹم تیار کئے جا رہے تھے صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ تھی چھاپہ مار ٹیم نے تمام سٹاک قبضہ میں لے لیا اور ان کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری معائنہ کے لیے بھجوا دیئے دونوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا اور مالکان نیاز احمد اور غلام باری کے خلاف پیور فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے نیاز احمد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ غلام باری کی عدم موجودگی کے باعث موقع پر موجود اس کے ملازم کو پولیس نے حراست میں لے لیا دریں اثناء ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ عوام کو زہر کھلانے والے ملاوٹ مافیا کے خلاف کھلی جنگ ہے انہیں کسی قیمت پر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی ا جاز ت نہیں دینگے مجرم خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی اور جو افسران ایسے لوگوں کو تحفظ دینے کی کوشش کریں گے انہیں بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme