منظور وسان نے وزیراعظم کے استعفی کی پیش گوئی کردی

Published on April 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments


کراچی(یو این پی)صوبائی وزیر منظور وسان نے وزیراعظم کے استعفٰی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے اور اب وہ دبا کے تحت استعفی دیں گے۔پیر کوکراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ نواز شریف اپنے عہدے پر رہیں گے، پاناما کیس کے فیصلے سے ان پر کاری ضرب پڑے گی، فیصلے کے بعد نواز شریف کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اب وہ دباو کے تحت استعفٰی دیں گے۔ نواز شریف 15 جون سے جولائی تک خطرات میں ہوں گے، پھر وہ وزیراعظم نہیں رہیں گے اور عوام اپنا فیصلہ دکھائیں گے۔منضور وسان نے کہا کہ ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک تھے اور ایک ہیں، ایم کیوایم کے تینوں دھڑے اکھٹے الیکشن لڑیں گے جب کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme