اسلام آباد میں لاکھوں افراد جمع ہوکر وزیر اعظم کو مستعفی ہونے پہ مجبور کرینگے حلیم عادل شیخ

Published on April 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ)28 اپریل کے دھرنے میں شرکت کے لیئے حلیم عادل شیخ کے رہنمائی میں جانیوالے کاروان کا ٹھٹھہ میں استقبالہ کمیپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوےْ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ خان صاحب تو پورے ملک کے خان ہے عمران خان کا شجرہ کھنگال نیوالے پہلے بلاول زرداری کا شجرہ ہمیں باتیں ان کے بے فارم تک مجود ہیں ہمارے پاس دادو جلسہ سے پیپلزپارٹی کی ٹانگیں لڑکھڑانے لگی ہیں، اور جلدہی سندھ میں بھی تبدیلی آئی گی،خان صاحب سندھ بھرمیں جلسہ کرینگے ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ نواز شریف صاحب 19 گریڈ کے افسر کے سامنے کھڑے ہو کر بیان دے جو دہشتگردوں سے لیا جاتا ہے نواز شریف معاشی دہشتگرد ہے،نواز شریف صاحب سے 28 اپریل کو لاکھوں پاکستانی ان سے اسلام آباد میں جمع ہوکراستعفی طلب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کوعام آدمی سے ملنا ناگوارہ گزرنے لگا
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کوعام آدمی سے ملنا ناگوارہ گزرنے لگا،بااثر اور انکے کمداروں کے لیےْ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے دروازے 24گھنٹے کھلے رہنے لگے، ایسے عوام دشمن ڈی سی ٹھٹھہ کو فوری طور پر برطرف کیا جاےْ ایسے خیالات کا اظہا ر ملاح اتحاد تحریک کے رہنماہ ڈاڈا آدم گندرو نے ایک پریس بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کے ڈی سی ٹھٹھہ کی عوام سے نہ ملنے والے عوام دشمن رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوےْ کہا کے موجودہ ڈی سی ٹھٹھہ غریب عوام کے لیےْ نہیں بلکہ بڑے لوگوں کے لیےْ ڈیوٹی کررہا ہے، جس کی وجہ سے عام عوام کے کام مسلسل تاخیر کے شکار ہورہے ہیں ،غریب عوام مسلسل آفیسوں کے چکر کاٹ رہی ہے مگر ڈی سی ٹھٹھہ آفیس میں موجود ہوتے ہوےْ بھی ان سے ملنا پسند نہیں کرتا،ڈی سی ٹھٹھہ کے ایسے غریب عوام دشمن رویے کے خلاف ملاح اتحاد تحریک سندھ کی جانب سے 28اپریل بروز جمع کو سخت احتجاج کرنے کا فیصلا کیا ہے ، جس میں ضلع بھر کی عوام کو اس احتجاج میں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog