الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments


اسلام آباد: (یو این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی حالات کے پیش نظر عام انتخابات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان اگلے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز، ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے ساتھ بالمشافہ ملاقات اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیں گے اس کے ساتھ ساتھ وہ فیلڈ افسران کی رہنمائی بھی کریں گے اور ان کو درپیش مشکلات کاجائزہ بھی لیں گے پہلے مرحلے میں رمضان سے پہلے وہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں وہ رمضان کے بعد سندھ اور بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں میں ان کے ہمراہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد اور الیکشن کمیشن کے سرکردہ افسران بھی ہوں گے واضح رہے کہ یہ دورے اس لحاظ سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں کہ عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر پہلی مرتبہ فیلڈ افسران کے ساتھ ملاقات کریں گے اوراس امر کو یقینی بنائیں گے کہ الیکشن کمیشن نے عام نتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے انجام دیے جانے والے تمام اہم امور بخوبی پر بخوبی عمل درآمد ہو رہا ہیں جس میں فیلڈ افسران کی تربیت بہت اہم حیثیت رکھتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈسڑکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog