پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے بولی طلب کر لی

Published on April 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments


لاہور (یو این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں چھٹی ٹیم خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولی طلب کر لی ہے جو 2018ءکے ایڈیشن میں متعارف کرائی جائے گی۔بولی کی دستاویزات 15 مئی 2017ءتک پی سی بی کو ایک ہزار ڈالر (یا اس کے برابر پاکستانی روپے) میں فیس کی ادائیگی کے بعد حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ فیس وائر ٹرانسفر، پے آرڈر اور ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے جو ناقابل واپسی ہو گی۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے حصول کیلئے ذیل میں دئیے گئے ای میل ایڈریس یا فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق کسی اور ذریعے سے حاصل کردہ معلومات کو درست نہیں سمجھا جائے گا جبکہ تکنیکی اور مالی پروپوزل بولی کی دستاویزات کے ساتھ سیل شدہ لفافے میں 30 مئی 2017ءتک جمع کرانا ہوں گے۔ تکنیکی پروپوزل 30 مئی 2017ءکو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کھولے جائیں گے اور اس مرحلے میں کامیاب ہونے والے افراد ہی اگلے مراحل میں شرکت کر سکیں گے جبکہ مذکورہ مرحلے میں کامیاب نہ ہونے والے افراد کے مالی ڈ رافٹ کھولے بغیر ہی واپس کر دئیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy