مجھے ڈرامہ پروڈیوسرو ڈائریکٹر زاہد شاہ پروموٹ کر رہے ہیں’’عید کا چاند‘‘ میں اہم رول ہے صائمہ حسین

Published on April 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

کراچی(یواین پی)زیڈ بی آرٹ پروڈیکشن کے زیراہتمام اسٹیج ڈرامہ ’’ عید کا چاند ‘‘پیش کیا جائے گا تفصیل کے مطابق زیڈ بی آرٹ پروڈیکشن کے زیر اہتمام مزاحیہ فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’عید کا چاند ‘‘ عید االفطر کے روز اوپن ایئر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا اسٹیج ڈرامہ کے ڈائریکٹر زاہد شاہ ،پروڈیوسر ایاز میمن موتی والا ہیں یواین پی سے باتیں کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی اسٹیج اور فلم سٹار صائمہ حسنین نے بتایا کہ مجھے ڈرامہ پروڈیوسرو ڈائریکٹر زاہد شاہ پروموٹ کر رہے ہیں انہوں نے مجھے اپنے پچھلے اسٹیج ڈرامہ ’’پیاری ماں ‘‘ میں بھی کام دیا تھا اور اب نئے اسٹیج ڈرامہ ’’ عید کا چاند ‘‘ میں بھی اہم رول کے لئے کاسٹ کیا ہے ان کی بے حد مشکور ہوں کاسٹ میں شکیل شاہ،روئف لالہ،نعیمہ،مہوش صدیقی،سلیم شیخ،سویرا،امبر علی پرویزاور دیگرشامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy