خبردار! اس ایک چیز کے بارے میں سوچنے سے ہی آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے، سائنسدانوں نے سب سے حیران کن انکشاف کردیا

Published on April 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

 نیویارک( یو این پی) جن لوگوں کا وزن بڑھ رہا ہوتا ہے یا بڑھ چکا ہوتا ہے تو وہ اسے غذا کے ذریعے کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کبھی اس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوجاتے ہیں تاہم کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ وہ اپنی غذا بھی کم رکھتے ہیں اور ساتھ ورزش بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی وزن کم نہیں ہوتا۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسی بات ہے تو پھر جان لیں کہ اس کی وجہ کچھ اور ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے صحت کا تعلق براہ راست ہماری سوچ کے ساتھ ہوتا ہے اور ہمارا دماغ تمام صحت کا محافظ ہوتا ہے۔اگر آپ مثبت سوچ رکھتے ہیں تو جسم میں ایسے ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے جو جسم کے دیگر اعضاءجیسے خون کے فشار اور دل کی صحت کو ٹھیک رکھتے ہیں۔ بالکل اسی طرح اگر آپ اداس رہتے ہیں تو اس کی وجہ سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔ آپ کو شائد یقین نہ آئے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنا وزن کم رکھنا چاہتے ہیں تو اداس ہونا چھوڑ دیں اور ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ اداس ہوتے ہیں تو ان کے کھانے کی مقدار بھی زیادہ ہوجاتی ہے اور ماہرین صحت کے مطابق اس کی وجہ سے بھی وزن بڑھنے لگتا ہے۔ مثبت سوچ کی وجہ سے ہمارے جسم میں ایک اعتدال رہتا ہے اور ہماری غذائی ضروریات کے ساتھ اعضاءبھی ٹھیک طرح کام کرتے ہیں۔مثال کے طو پر جہاں فالج کا تعلق جسمانی کمزور ہے وہیں ذہنی حالت بھی اس بیماری کا باعث بنتی ہے۔ بالکل اسی طرح اداس رہنے کی وجہ سے انسان کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔ اگر ہم صحیح طرح سے نیند نہ لیں تو جسم میں ایک بے اعتدالی پیدا ہوتی ہے اور ہم زیادہ کھانا شروع کردیتے ہیں بالکل اسی طرح اداسی کی صورت میں وزن بڑھنے لگتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اداس ہونے کی وجہ سے جسم میں ایسے ہارمونزکا اخراج ہوتا ہے جو وزن بڑھے کی وجہ بنتے ہیں۔اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو غذاکم کرنے کے ساتھ ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کریں، ذہنی تناﺅ سے آزادی حاصل کریں اور ساتھ ہی پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ہمیشہ کوشش کریں کہ ہر بات کو مثبت انداز سے دیکھیں کہ اس طرح بلڈ پریشر ٹھیک رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes