سگریٹ کو دور بھگائیں اور پُر سکون نیند پائیں، نئی تحقیق

Published on January 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

\"1\"

نیو یارک…یوں تو سگریٹ نوشی کے کافی نقصانات ہیں لیکن اب تو ماہرین نے اس عادت کو پُر سکون نیند کی دشمن بھی قرار دے ڈالا ہے۔جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا افراد کے بے خوابی کے مرض میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینے والے افراد اکثر راتوں کو نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے سکون آور ادویات کا ستعمال کرتے ہیں مگر صرف سگریٹ نوشی چھوڑ کر اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں کو متاثر کرنے کے علاوہ دماغی سرگرمیوں کو بھی سست کر دیتی ہے جو کہ نیند کو متاثر کرنے کا سب سے بڑا سبب ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes