برج ٹاؤن ٹیسٹ: کھیل کے پہلے دن ویسٹ انڈیز کے 6 وکٹوں پر 286 رنز

Published on May 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments


برج ٹاؤن (یو این پی) کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھ ویٹ اور کرین پاؤل میدان میں اترے لیکن اپنی ٹیم کو اچھا اوپننگ سٹینڈ فراہم نہ کر سکے۔ ٹیم کا سکور ابھی 12 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ براتھ ویٹ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے صرف 9 رنز بنائے۔ انکی وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی۔ اس کے فوری بعد شمرون ہیٹمائر ا بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ محمد عباس کی گیند پر اظہر علی نے ان کا کیچ لیا۔ ویسٹ انڈیز کا سکور ابھی 37 رنز پر پہنچا تو اسے شائی ہوپ کی صورت میں تیسرا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ ہوپ نے صرف 5 رنز بنائے۔ یہ وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی اور سرفراز احمد نے ہی وکٹوں کے پیچھے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد پاؤل اور روسٹون چیز نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا تاہم ویسٹ انڈیز کا سکور 102 رنز پر پہنچا تو ان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔ محمد عامر نے کیرن پاؤل کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ پاؤل نے 38 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 107 کے سکور پر گری جب نئے آنے والے کھلاڑی وشال سنگھ صرف 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ محمد عباس کی گیند پر یونس خان نے ان کا کیچ لیا۔ میزبان ٹیم کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر شین ڈاؤرچ تھے جنہوں نے 29 رنز بنائے۔ نوجوان باؤلر شاداب خان نے ان کی وکٹ لی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر راسٹن چیس 131 جبکہ جیسن ہولڈر 58 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes