ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ (اول سالانہ2023) کا آغاز یکم اپریل بروز ہفتہ سے ہو گا

Published on March 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ (اول سالانہ2023) کا آغاز یکم اپریل بروز ہفتہ سے ہو گااس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کے مطابق امتحان میں کل 158705طلبا وطالبات شرکت کریں گے جن کیلئے جھنگ چنیوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کے چاروں اضلاع میں 553 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کلاس دہم کا امتحان یکم اپریل تا 17 اپریل 2023 تک جاری رہے گا اسی طرح کلاس نہم کا امتحان 18 اپریل سے شروع ہو کر12 مئی 2023 کو ختم ہو گا جبکہ عملی امتحانات (پریکٹیکلز) 15مئی سے شروع ہو کر 27 مئی 2023 کو مکمل ہوں گے۔ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بوٹی مافیا کے خاتمہ اور امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں تاکہ نقل کے رجحان کی بیخ کنی اور حق دار طلبا وطالبات کو ان کی محنت کا بھرپور ثمر مل سکے۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفرعلی نے بتایا کہ کلاس دہم و کمپوزٹ امتحان دینے والے تمام طلبا وطالبات کو ان کی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں ریگولر طلبا وطالبات کو ان کے اداروں کی وساطت جبکہ پرائیویٹ طلبا وطالبات کو ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے گھروں کے پتہ جات پر رول نمبر سلپس بھیجی گئی ہیں تاہم اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو ابھی تک اس کی رول نمبر سلپ موصول نہ ہوئی ہو تو وہ فوری طور پر ٹھوس دستاویزی ثبوت کے ہمراہ ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی میٹرک برانچ سے بالمشافہ رابطہ قائم کرے۔کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو معلومات درکار ہوں تو وہ ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk ملاحظہ کرنے کے علاوہ کنٹرولر امتحانات کے دفتری فون نمبر0419330366پر بھی رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme