پانامہ کیس فیصلے میں نظر ثانی کے لئے آئینی پٹیشن دائر کردی گئی

Published on May 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

  لاہور(یو این پی)وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے میں نظر ثانی کے لئے آئینی پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔یو این پی کے مطابق قومی وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پانامہ کیس فیصلے میں نظر ثانی کیلئے درخواست دائر کردی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی بجائے کمیشن بنایا جائے ۔عدالت اپنے فیصلے میں نظر ثانی کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی طرف سے دیئے گئے ”گاڈ فادر“ اور دیگر ریمارکس کو فیصلے سے حذف کرے۔درخواست میں مزید استدعاکی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جوائنٹ انوسٹی گیشن کا حکم قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ جے آئی ٹی میں شامل ایجنسیوں کو دیوانی مقدمات کا تجربہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ پانامہ کیس فیصلے کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی آج تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes