بچے نے 75 لاکھ روپے کے نوٹ پھاڑ ڈالے

Published on May 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 713)      No Comments


بیجنگ (یو این پی) چین کے شہر قنگداؤ میں 5 سالہ بچے نے گھر پر موجود رقم کے نوٹ پھاڑ پھاڑ کر لگ بھگ 75 لاکھ پاکستانی روپے کا نقصان کر دیا ہے۔ 5 سالہ بچے کو والدین کچھ دیر کے لیے تنہا چھوڑ کر باہر گئے تھے کہ کسی طرح اس کے ہاتھ وہ خطیر رقم لگ گئی جو بینک سے قرض لی گئی تھی۔ اس بچے نے گھر میں موجود رقم کو ٹھکانے لگانا شروع کر دیا اور تمام کرنسی نوٹ کو ٹکڑوں میں تبدیل کر دیا۔ اس کے بعد پشیمان اور پریشان والد نے سارے نوٹ بینک کو دکھائے تو جواب ملا کہ جوڑنے کے بعد ہی اس رقم کے بدلے دوسرے نوٹ مل سکیں گے لیکن بعض نوٹ کے تین اور بعض کے 15 ٹکڑے بھی کئے جا چکے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题