بین الاقوامی میڈیا ہمارے اقدامات کو نہیں دیکھ رہا مولانا طاہر اشرفی

Published on July 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

پیغام پاکستان آئین کے بعد سب سے اہم ہے،ہماری ریاست کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں
فیصل آباد (یو این پی)وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے فیصل آباد سرکٹ ہاؤس میں آج میڈیا کا نفرش کر رہے تھے ا نہوں نے کہاکہ آئین پاکستان پر سیکولر قیادت کے دستخط ہیں،ملکی مذہبی قیادت نے بھی اس آیی پر دستخط کیے،اس آئین پر پوری قوم نے اتفاق کیا،آئین پاکستان میں غیر مسلموں کے حقوق بھی ہیں،آئین میں کسی بھی زبردستی تبدیلی کی اجازت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2017 میں پیغام پاکستان میں خودکش حملوں کو غلط کہا،رابطوں میں کچھ کمزوریاں ہیں،اس پر کام کریں،افسوس بین الاقوامی میڈیا ہمارے اقدامات کو نہیں دیکھ رہے ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل نے مندر کا مسئلہ حل کیا،اس پر ہندو پنجائیت نے بھی حمایت کی۔انہوںنے کہاکہ پیغام پاکستان آئین کے بعد سب سے اہم ہے،ہماری ریاست کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں،عوام اور افواج کو ایک دوسرے سے لڑانا چاہتی ہے،فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،مذہبی طبقہ فائر بریگیڈ کا کام دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں رابطوں اور ضابطوں کی ضرورت ہے،اس ملک میں 8 ماہ سے مذہبی فساد نہیں ہوا،کہا جاتا تھا کہ توہین رسالت کا غلط استعمال ہوتا ہے،ہندو کو زبردستی اپنے خدا کے خلاف بات کروانے والے شخص کو سزا ہوگی،اسلام آباد میں نور قتل پر ہم زخمی ہیں،نور کا نہیں معاشرے کا گلا کاٹا گیا ہے،معاشرے کو بدلنا ہوگا، کس نے طے کیا کہ خاوند جو مرضی کرے،عور سسکتی رہتی ہے کہ چپ ہی رہو گی سننے والا کوئی نہیں،جبری شادی کا اسلام میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیٹیوں کو باندھو نہیں یہ جانور نہیں، ان سے پوچھو،جبری شادی اور جبری تبدیلی مذہب اسلام نہیں،نظریاتی کونسل سے 2 بار استعفیٰ دیا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے مجھ سے استعفیٰ کی وجہ پوچھی،اس دور میں ماضی سے بہت اچھا کام ہورہا ہے،گھریلو تشدد بل کا قانون ہے، اسلام سب سے بڑا بہنوں بیٹیوں کا محافظ ہے،اسلام بہنوں بیٹیوں کو زبح کرنے کا حق نہیں کہتا،کہاہے کہ جس کو ہمارا آئین اچھا نہیں لگتا وہ کسی اور ملک چلاجائے،ملکی مسلم و غیر مسلم قیادت نے پیغام پاکستان ترتیب دیا،جبری شادی کا اسلام میں کوئی جگہ نہیںدوسرے کی حق تلفی نہ کرنا پیغام پاکستان ہے،’۔۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی، ریکٹر این ٹی یو ڈاکٹر تنویر حسین، سی ای او چناب گروپ میاں محمد لطیف سمیت صنعتکاروں کی شرکت۔ فیصل آباد بزنس سکول کو کامیابیوں کی بلندیوں پر لے جانے کیلئے انڈسٹری اکیڈمیا لنکج کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题