ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 106 رنز سے شکست دے دی

Published on May 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments

بارباڈوس(یواین پی) ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس ٹیسٹ میں پاکستان کو 106 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔بارباڈوس میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں گرین کیپس کا مایوس کن آغاز رہا اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اوپننگ بلے باز اظہر علی 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے جس کے بعد بابر اعظم پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تیسری وکٹ پر احمد شہزاد اور یونس خان نے 16 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 27 تک پہنچایا تو یونس خان بھی 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے. کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ وکٹ پر کھڑے رہنے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد 61 گیندوں پر 14 رنز بنا کر چلتے بنے جس کے بعد آنے والے نئے بلے باز شاداب خان بھی ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ پر سرفراز احمد اور محمد عامر نے دفاعی حکمت عملی کے بجائے جارحانہ انداز اپنایا اور 42 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 78 تک پہنچایا تو محمد عامر 20 رنز بنا کر شینن گیبرئیل کا شکار بن گئے جس کے بعد یاسر شاہ صفر اور سرفراز احمد 23 رنز بنا کر چلتے بنے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبرئیل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، کپتان جیسن ہولڈر نے 3 اور الزیری جوزیف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 312 اور دوسری میں 268 رنز بنائے جب کہ مصباح الیون نے پہلی اننگز میں شاندار 393 رنز بنائے لیکن دوسری اننگز میں پوری ٹیم محض 81 رنز بنا سکی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes