سبزیوں کو تل کر کھانا صحت کے لئے زیادہ مفید

Published on January 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 786)      No Comments

6666
 لاہور(یو این پی)سبزیوں کو ابالنے کی بجائے تل کر کھانا زیادہ صحت بخش ہوتا ہے اور اس طرح کینسر کی روک تھام بھی ممکن ہو سکتی ہے۔ یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ غرناطہ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ابالنے کے مقابلے میں آلو اور دیگر سبزیوں کو زیتون کے تیل میں تلنا ان کے اندر صحت بخش اجزا کو برقرار رکھتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زیتون کے تیل کی زیادہ مقدار میں سبزیوں کو تلنے سے ان میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی گنجائش اور کیمیکلز بڑھ جاتے ہیں جو مختلف امراض جیسے کینسر، ذیابیطس اور بینائی میں آنے والی کمی کی روک تھام کر سکتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے سبزیوں کو مختلف طریقوں جیسے تلنے، ابالنے اور دیگر سے تیار کیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ تلنے سے سبزیوں میں فینولک کمپانڈز کی سطح بڑھ جاتی ہے جو مختلف امراض کی روک تھام کرتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ تیل کی حرارت سے فینولک کی سطح سبزیوں میں بڑھ جاتی ہے جب کہ ابالنے سے ایسا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سبزیاں تل کر استعمال کرنی چاہئے تا کہ اس کے صحت بخش اجزا سے مستفید ہو سکیں۔ یہ تحقیق طبی جریدے فوڈ کیمسٹری میں شائع ہوئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes