پشاور؛اپنی ذات کے حوالے سے خواب دیکھنے والا کبھی ترقی نہیں کر سکتا،عمران خان

Published on May 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

پشاور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو روزگار دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی کوششوں سے اب صوبے میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔انہوں نے یوا ین پی سے کہا کہ اپنی ذات کے حوالے سے خواب دیکھنے والا کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ دنیا میں بڑے بڑے امیروں اور بادشاہوں کو کوئی یاد نہیں رکھتابلکہ ان لوگوں کو یاد رکھا جاتا ہے جو اپنی زندگی دوسروں کیلئے وقف کر دیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کی کوششوں سے صوبے میں اب سرمایہ کاری آنے لگی ہے۔ چین نے 25 سالوں میں پچاس کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیا۔ ہمیں یہ سیکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں۔ پی آئی اے اور سٹیل ملز جیسے منافع بخش اداروں کو تباہ کر دیا گیاہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگلی مرتبہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ ارباب نیاز سٹیڈیم میں کروایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شرکت کا موقع مل سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کامستقبل بہتری کی جانب گامزن ہے۔خیبرپختونخوا پاکستان کاسب سے زیادہ ترقی یافتہ صوبہ بننے جارہاہے۔پہلے جو بھی انڈسٹری بنتی تھی این او سی وزیراعلیٰ دیتا تھا لیکن اب صنعتوں کیلئے کسی بھی این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ آئی ٹی ہمارا مستقبل ہے۔خواتین گھروں میں بیٹھ کر دنیا سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔ایک وقت آئے گا ہم بھارت کے غریبوں کو زکواۃ بھیجیں گے۔چین کے لوگ اردو سیکھیں گے۔کپتان کا کہنا تھا کہ انسانیت کیلئے کچھ کرجانے والے دنیا میں یاد رکھے جاتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں ادارے تباہ ہو رہے ہیں ۔جب نجم سیٹھی جیسے لوگ اوپر بیٹھے ہوں تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔ پاکستان اسٹیل پہلے 8 ارب روپے منافع میں تھی لیکن اب پاکستان اسٹیل کو 3 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ ایک وقت ایسا تھا جب پی آئی اے دنیا کی 5 بہترین ہوائی کمپنیوں میں سے ایک تھی لیکن لگتا ہے وہاں بھی کوئی نجم سیٹھی جیسا شخص بیٹھا ہے۔ جب نجم سیٹھی جیسے لوگ اوپر بیٹھے ہوں تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اللہ انسان کو عزت دیتا ہے۔ پیسوں سے عزت خریدی نہیں جا سکتی۔ زندگی میں وہی لوگ ترقی کرتے ہیں جن کے ارادے پختہ ہوں۔ انسانیت کیلئے کچھ کر جانے والے ہی دنیا میں یاد رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر ہونے پر سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ایک کینسر ہے جس نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ۔ چاہتا ہوں دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہو۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چین نے 25 سال میں 50 کروڑ لوگوں کی غربت دور کی۔ پاکستان چین جیسا تب بنے گا جب ملک سے کرپشن ختم کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme