پیپلزپارٹی کامنشور جمہور کی سوچ کاغماز ہوگا؛جہاں آراء وٹو

Published on May 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

لاہور(یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما جہاں آراء وٹونے کہا ہے کہ قیادت کے فیصلے پرجہاں بھی مقابلہ کرناپڑا کروں گی۔ میری سیاست عوامی خدمت کی آئینہ دار ہے ۔عوام نے ہردورپرہم پربھرپوراعتمادکیاہے۔لوگ ہمارے کام اورکردارکودیکھتے ہوئے یقیناًہماری جماعت کو ووٹ دیں گے۔ماضی کی طرح آئندہ بھی پیپلزپارٹی کامنشور جمہور کی سوچ کاغماز ہوگا۔ہماری قیادت نے ہردورمیں عوام کوان کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگائی ہے۔شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بازیابی جبکہ جمہوری آزادیوں کی حفاظت کیلئے پیپلزپارٹی کے تاریخی کردارسے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔جہاں آراء وٹو نے مزید کہا کہ معاشرے میں مساوات،مفاہمت ،رواداری کافروغ جبکہ عوام کوبروقت انصاف اورباعزت روزگار کی فراہمی آج بھی پیپلزپارٹی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر 2018ء کے عام انتخابات کیلئے پارٹی منشور پرکام شروع کردیا گیا ہے ۔ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی منشور کیلئے سفارشات تیارکرے گی جس کاقیادت کی حتمی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کے ہاتھ عوام کی نبض پر ہیں ۔پاکستان میں پائیدارامن کی بحالی اورچاروں صوبوں میں تعمیروترقی کاجال بچھانے کیلئے عوام نے آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی پراظہاراعتمادکادوٹوک فیصلہ کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری انتہائی منجھے ہوئے اورانتھک ٹیم ممبرز کے ساتھ ملک وقوم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں گے۔ پیپلزپارٹی انتخابات میں فقیدالمثال کامیابی کے بعدپنجاب سمیت مادروطن کے مایوس اورمحروم مزدوروں وکسانوں کوبااختیار بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ خوشی اورعزت ہرانسان کاحق اوراس کی ضرورت ہے ،ہم مٹھی بھر اشرافیہ کے ہاتھوں کروڑوں شرفاء کی ناموس پامال نہیں ہونے دیں گے ۔پوش طبقات کو میسرسہولیات کی سفیدپوش عوام کوفراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں عام آدمی کوہرسطح پراس کاجائز مقام ملے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes