شاہ زیب حسن سپاٹ فکسنگ کے الزامات کے بارے 18مئی کو ٹربیونل کے روبرو اپنا موقف پیش کریں گے

Published on May 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments


لاہور (یوا ین پی ) سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب حسن پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی طرف سے لگائے گئے سپاٹ فکسنگ کے الزامات اور فراہم کردہ ثبوتوں کو سامنے رکھ کر قانونی ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں ۔ ملک کے معروف قانون دانوں سے مشورہ کرنے کے بعد وہ 18مئی کو پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو اپنا موقف پیش کریں گے۔ گزشتہ سماعت میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے شاہ زیب کے خلاف لگائے گئے سپاٹ فکسنگ کے الزام کے ثبوتوں کی کاپی جس میں گواہوں کے بیانات، ریکارڈ انٹرویو اور واٹس ایپ کے وائس میسجز وغیرہ شامل تھے شاہ زیب حسن کو دی تھیں اور انہیں اس کا جواب دینے کیلئے 18مئی کی تاریخ دی۔ شاہ زیب حسن اپنے وکلاء سے مشورہ کرنے کے بعد 18مئی کو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات اور ثبوتوں کے بارے میں اپنا موقف پیش کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme