مالی سال کا وفاقی بجٹ کا حجم 5.1 ٹریلین روپے رکھے جانے کا امکان

Published on May 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 757)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) آئندہ مالی سال 2017-18ء کے لئے وفاقی بجٹ کا حجم 5.1 ٹریلین روپے رکھے جانے کا امکان، پی ایس ڈی بی 900 ارب روپے سے زائد جی ڈی پی کا ہدف 5.3 فیصد، وزارتوں کے اخراجات میں 5 سے 7 فیصد اضافہ متوقع، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد پنشن میں 12 سے 15 فیصد اضافہ کا امکان، آئندہ مالی سال کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 3900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران وفاقی بجٹ کا حجم 5.1 ٹریلین روپے رکھے جانے کا امکان ہے رواں مالی سال 2016-17ء کے دوران ٹوٹل حجم 4.8 ٹریلین روپے ہے۔ اس طرح حکومت نے پی ایس ڈی بی میں 100 ارب روپے سے زائد اضافہ کا امکان ہے۔ وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے انیول پلان کوارڈیننس کمیٹی کے لئے 855 ارب روپے کے پروجیکٹ فائنل کئے ہیں۔ ان کی حتمی منظوری اے پی سی سی کے اجلاس میں دی جائے گی۔ رواں مالی سال کے دوران پی ایس ڈی بی 800 ارب روپے ہے جس میں اب تک 575 ارب روپے تک اخراجات ہو چکے ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی پی ایس ڈی پی کے 150 ارب روپے کے فنڈز بس ہو جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے جی ڈی پی کا ہدف 5.3 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی کا ہدف 4.7 فیصد ہے جسے حاصل کرنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اضافہ متوقع ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے حکومت کو 70 سے 80 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ ائندہ مالی سال کے دوران دفاعی بجٹ میں 8 سے 10 فیصد اضافہ متوقع ہے جو 910 ارب روپے تک جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کو 3500 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب تک ایف بی آر نے 2600 ارب روپے کے قریب ٹیکس اکٹھا کیا ہے آئندہ 50 دنوں میں 800 ارب روپے ٹیکس وصول کرنا باقی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ایف بی آر بجٹ ہدف حاصل نہیں کر سکے گا اس سے آئندہ مالی سال کا بجٹ موجودہ سال کی گروتھ کے مطابق طے کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ٹیکس ہدف 3900 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح تمام وزارتوں کے جاری اخراجات میں بھی 5 سے 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ 26 مئی کو پیش کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy