کوئٹہ(یو این پی)کوئٹہ کے علاقہ مارگٹ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔دھماکہ کے نتیجہ میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے زخمیوں کی شناخت نائیک حق نواز اور حوالدار حبیب اﷲ کے ناموں سے ہوئی ہے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے