محترمہ رخسانہ جبیں کے اعزاز میں ایک پر وقاراورعالی شان الوداعی تقریب کا انعقاد

Published on May 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

رحیم یارخان(یوا ین پی)پرنسپل ورکرز ویلفےئرسکول گرلزبرانچ رحیم یار خان محترمہ رخسانہ جبیں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ۲۹ مئی ۲۰۱۷ کو ریٹائرڈ ہو رہی ہیں۔اس سلسلے میں ورکرز ویلفیئر بوائز سکول کے سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک پر وقاراورعالی شان الوداعی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،پرنسپل ورکرز ویلفئر سکول بوائز غلام عباس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ رخسانہ جبیں نے ۳۱ سا ل اس ادارے کی خدمت کی ہے اور انہوں نے ۱۹۸۶ میں ۳۵ بچوں کے ساتھ ادارے کا آغاز کیا۔ آج یہ ادارہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ میڈم رخسانہ جبیں جیسے محنتی اور ایماندا ر افسران ہی کسی ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں میڈم رخسانہ جبیں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض ہمیشہ ایمانداری اور نیک نیتی سے ادا کیے اور مزدور طبقے کی فلاح وبہبودکے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جس کی بدولت یہ ادارہ شہر میں کامیاب تعلیمی مرکز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس موقعے پر محمد افضل ، احمد فراز، آفاق رضا اور دیگر شرکا ء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ ایک شفیق اور مہربان افسر سے محروم ہو رہا ہے۔ہم انکو اور انکے ادارے میں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکے سکھائے ہوئے علم و فن کو ہمیشہ ادارے کی بہتری کے لیے استعمال کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر میڈم رخسانہ جبیں کو تحائف دئیے گئے اورپرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکنڈشفٹ عمرفاروق‘ انیلہ ضیاء‘ عدیلہ امجد‘ داوربہروزبدر‘ شاہدہ بانو‘ شبانہ انجم‘ فرزانہ یاسمین‘ شگفتہ بانو‘ قرۃ العین‘ عازیہ صدف‘عالیہ صدف‘محمدیونس‘ محمدامین‘ محمداصغر‘ محمدشہزاد‘ ریاض احمد‘ عبدالغفور‘ طالب حسین‘ محمداصغر‘ سلیم مسیح‘ غفورمسیح ودیگرسٹاف موجودتھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy