مخلوق خداکی بے لوث خدمت ہی عبادت ہے۔محمد زبیر نقشبندی

Published on May 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ملک بھر میں زندگی کے ہر شعبے میں بلاامتیاز انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کادائرہ تیزی سے پھیلتاجارہاہے،کہیں فری میڈیکل کیمپس لگائے جارہے ہیں تو کہیں پر ہیومن رائٹس کے ادارے فری لیگل سروسز فراہم کررہے ہیں،کہیں پر مختلف سکولز میں فری اسٹیشزی تقسیم کرنے کی تقریبات کااہتمام کیا جارہاہے،توکہیں خواتین کو سلائی کڑھائی کیساتھ فری مشینیں فراہم کی جارہی ہیں،کہیں پر مستحقین میں فری راشن،لنگراورواشنگ مشینیں فراہم کی جارہی ہیں،توکہیں سادگی سے شادی بیاہ کی تقریبات سجائی جارہی ہیں ،کہیں پر فری کمپیوٹر اوراسلامک تعلیم فراہم کی جارہی ہے،توکہیں پر پولیو،ڈینگی سمیت دیگر خطرناک امراض کے بارے میں عوامی شعوروآگہی کے پروگرامز کاانعقاد کیاجارہاہے،کہیں پر موسم کی شدت کوسامنے رکھتے ہوئے مسافروں،راہ گیروں،جیل کے قیدیوں اورہسپتالوں کے مریضوں کیلئے ٹھنڈے پانی کے مستقل بنیادوں پر انتظامات کئے جارہے ہیں تو کہیں مردوخواتین کیلئے عقیدے کی درستگی کیلئے روزانہ کی تعداد میں ہزاروں روحانی تربیتی نشستوں کااہتمام کیاجارہاہے،ان فلاحی کاموں کے علاوہ بھی بیسیوں فلاحی سرگرمیاں تیزی سے جاری وساری ہیں جوفاؤنڈیشن کے چےئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی نسبت اورصحبت بابرکت کے باعث لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز اپنی مددآپ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہار لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ نے کراچی صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں (شاہ فیصل کالونی اورلیاقت آباد )میں لاثانی فری دسترخوان لگائے جانے کی رپورٹ کے موصول ہونے پرکیا۔محمد زبیر نقشبندی (مرکزی رکن مجلس شوریٰ کراچی صوبہ سندھ)نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مخلوق خداکی بے لوث خدمت ہی عبادت ہے، مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت پاک سے ہمارے اندرفلاح انسانیت کا یہ عظیم جذبہ پیداہواہے، اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اوران کے محبوبوں(خلفائے راشدینؓ،ازواج مطہراتؓ،آل رسول اہلبیت اطہارؓ) کی طرف سے قدم قدم پردستگیری اوررہنمائی ہورہی ہے ،جس سے ہمارے مشن اورجذبے کو مزید تقویت عطا ہورہی ہے۔نصیر احمد نقشبندی (مرکزی رکن مجلس شوریٰ )نے کہاکہ مومن مقربین کی نسبت نے قلب وروح میں حقیقی روحانی انقلاب برپا کردیا ہے ،اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس سے گھروں میں اورکاروبارمیں تیزی سے برکتیں اوررحمتیں آگئی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوبوں کے صدقے اس عظیم مشن میں مزید برکت اورترقی عطا فرمائے۔آمین

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    great efforts by lasani welfare foundation international





WordPress主题

WordPress主题